Friday, 05 December 2025
  1. Home/
  2. Rauf Klasra/
  3. 75 Saal Pehle

75 Saal Pehle

اس شہر اسلام آباد میں مجھے نہیں پتہ کتنے لوگ انگریزی اخبار ڈان کے ادارتی صحفہ پر From past pages of Dawn کا سیکشن روز پڑھتےہیں۔ کم از کم میں دو لوگوں کو جانتا ہوں جو روز پڑھتے ہیں۔ ایک پروفیسر طاہر ملک اور دوسرا میں خود۔

اس میں ایک وہ سیکشن ہے جس میں پچاس سال پہلے کی اہم خبریں اور واقعات جو ڈان نے رپورٹ کیے تھے وہ دوبارہ شائع ہوتے ہیں اور دوسرا سیکشن پچھتر سال پہلے کی خبروں کا ہے۔

مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع ملتا ہے کہ ہم سے پہلے اس ملک، دنیا یا پاکستان میں کیا ہو رہا تھا۔

آج کی دو خبریں دیکھ لیں۔ پچاس سال پہلے مراکو کا بوئنگ 707 کریش ہوا تو 199 مسافر جان سے گئے۔

ایک اور خبر ہے شنشہاہ ایران نے 1950 میں افغانستان پاکستان کے درمیان ثالث بن کر دونوں کا جھگڑا ختم کرانے کی پیش کش کی۔ پاکستان نے فوری قبول کی۔ آج پچھتر سال بعد بھی وہ جھگڑا جاری ہے۔

خیر اس بڑی خبر کے اندر ہی چند سطروں کی ایک چھوٹی سی خبر نے میری توجہ اپنی طرف مبذول کرالی اور دل مٹھی میں آگیا۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے جو لوگ مغربی پاکستان میں تقسیم کے دوران اغواء کی گئی ہندو اور سکھ خواتین کے بارے اطلاع دیں گے انہیں نقد انعام اور سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

اب تک ہمیں یہی بتایا گیا تھا کہ صرف مسلمان عورتیں ہی ہندو سکھوں نے اغوا کی تھیں۔ کسی درسی کتب سکول میں نہ پڑھا نہ پڑھایا گیا کہ ہم نے بھی اس سائیڈ پر یہی کام کیا تھا۔ کتنے دکھ اٹھائے خاندانوں نے چاہے وہ مسلمان تھے، ہندو اور سکھ ہوں۔ کتنے خاندان ایک دوسرے سے بچھڑے اور پھر عمر بھر کبھی نہ ملے۔ حیران ہوتا ہے ہم انسانوں پر پاگل پن سوار ہو تو نہ ہم اپنی بہن بیٹی دیکھتے ہیں اور نہ دوسرے کی۔

صرف وہ تکلیف دکھ الیمہ محسوس کریں کہ آپ اپنے خاندان سے بچھڑ گئے ہیں۔ کسی ایسے خاندان یا انسان کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں جو آپ کا ہم مذہب نہیں بلکہ ہوسکتا ہے اس بندے نے ہی آپ کی آنکھوں کے سامنے آپ کے پورے خاندان کو ختم کیا ہو اور آپ کو اٹھا کر لے گیا ہو اور اب آپ نے اس سے ہی بچے پیدا کرنے ہیں۔

ایسی المیہ سے بھری کئی کہانیوں نے سرحد کے دونوں اطراف جنم لیا تھا۔ ان انسانی دکھوں پر کئی افسانے لکھے گئے، بھارت اور پاکستان میں فلمیں بنیں اور ہمارے جیسے فلم بین یا قاری وہ فلمیں دیکھتے روئے یا ان کی دکھوں کی کہانیاں پڑھتے روئے۔۔

انسانوں کے دکھ، ایک دوسرے کے مسلک، مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرتیں کم نہ ہوئیں اور نہ ہوں گے۔

آج پچھتر برس بعد بھی پاکستان اور بھارت وہیں کھڑے ہیں جیسے 78 برس پہلے تھے۔ بعض نفرتوں اور دشمنیوں کو وقت بھی نہیں مٹا سکتا بلکہ وقت کے ساتھ وہ گہری اور خونخوار ہوتی چلی جاتی ہیں۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.

Check Also

Pakistan Par Mumkina Dehshat Gardi Ke Saye

By Qasim Imran