Tuesday, 27 October 2026
  1. Home/
  2. Rauf Klasra/
  3. Dollars Ka Sawal Hai Baba

Dollars Ka Sawal Hai Baba

پہلے یہ سب مل کر پاکستان میں موسمیاتی بربادی کرتے ہیں، ہزاروں لاکھوں درخت جنگل چرند پرند سبزے پہاڑ پارکس گرین بیلٹس پر بلڈوزر چڑھا کر دوسرے ملکوں کو کہتے ہیں ہم برباد ہوگئے اب ہمیں پیسے دو۔ ڈالرز دو اور پھر دنیا بھر میں ماحول کے نام پر سیر سپاٹے اور بیکار بھاشن۔

یہ ہمارے امریکہ پلٹ ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک ہیں۔ جو کچھ ڈھائی سال سے اسلام آباد کے ماحول کے ساتھ حشر نشر کیا گیا اور تباہی کی جارہی ہے آپ نے ان سے کبھی کچھ سنا، کچھ احتجا، کابینہ میں ایشو اٹھایا ہو، ایک عدد بے بس وزیراعظم کو خط لکھا ہو، محسن نقوی اور سی ڈی اے کے نالائق چیرمین کو احتجاج کیا ہو، کبھی سینٹ ماحولیاتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا ہو؟

آج آپ زرا نواز شریف، شہباز شریف پر تھوڑی سی بات کرنے کی جرات کریں یہ صاحب پارلیمنٹ اور ٹی وی ٹاک شوز میں ایسے اچھل اچھل کر چھت سے لگیں گے اور دفاع کریں گے کہ خود شریف برادرز حیران رہ جائیں گے لیکن جس کام کے لیے انہیں وزارت ملی تھی اس کے بارے میں یہ محض یہ بھاشن دیں گے کہ ہمیں ڈالرز دو اور روم یا جنیوا میں ماحولیات کی بربادی پر ہونے والی کانفرنس کے ٹکٹ اور سیون اسٹار ہوٹل اسٹے کی بکنگ بھجوا دو۔

ان کی اس دانشوری کا ہم نے اچار ڈالنا ہے اگر آپ شہر میں ہونے والی ماحولیاتی بربادی پر خوف اور نالائقی کے مارے ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکال سکیں اور وزیر کی ٹرم پوری ہونے پر امریکہ کی فلائٹ پکڑ لیں؟ کیا فائدہ ایسی وزارتوں کا اگر آپ اس سے جڑے فرائض کو پورا نہ کرسکیں۔ ڈاکٹر صاحب آپ نے وزارت کے سال ضائع ہی کیے۔

ان کی ساری ذہانت اپنے سیاسی حکمرانوں کے دفاع میں ٹی وی ٹاک شوز میں خرچ ہوگئی۔ سیاسی ایلیٹ اور چند گھرانوں نے آپ کی ذہانت سے فائدہ اٹھایا عام لوگوں نے نہیں۔

یہ ہر کوئی کرتا ہے جو وزیر بنتا ہے، مزہ تو تب تھا جب آپ اس ملک اور شہر کے کروڑں لوگوں کو اپنی عقل اور ذہانت سے فائدہ پہنچاتے اور وزیر برائے ماحولیات ہو کر ہمارے موسم درخت درخت جنگل پارکس پہاڑ بچاتے۔

امریکہ سے تیار ہو کر آنے والے بندے کو تو ہمارا رول ماڈل بننا چاہیے تھا کہ وطن کو سرو کرنے آئے ہیں لیکن افسوس سرو ایلیٹ اور اس کے مفادات کو رہے ہیں اور خود گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں۔۔ نہ سنتے ہیں نہ بولتے ہیں۔۔ بولتے ہیں تو دنیا سے ڈالرز اور موسمیاتی مدد مانگتے ہیں۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.

Check Also

Jamhuriat Aur Awami Masail: Falsafa Aur Haqiqat Ka Fasla

By Unzila Siddiqui