Monday, 16 February 2026
  1. Home/
  2. Rauf Klasra/
  3. Karma Aur Muft Ki Jalebiyan

Karma Aur Muft Ki Jalebiyan

عجیب اتفاق ہے۔ لیہ میں رات گئے نعیم بھائی کے دوست ڈاکٹر جاوید کنجال سے مل کر گائوں واپس جانے کا ارادہ کیا تو اچانک دل کیا یار کہیں سے جلیبیاں کھائی جائیں۔ گھڑی دیکھی تو رات کے ساڑھے بارہ بج رہے تھے۔ میں نے راشد کو کو کہا تو اس نے رحم بھری نظروں سے مجھے دیکھا کہ اس وقت کہاں سے جلیباں ملیں گی، مطلب یہ کون سا وقت ہے۔ بندہ فرمائش بھی وقت دیکھ کر کرتا ہے۔

حیرانی ہوئی کہ مجھے اس وقت جلیبیاں کہاں سے یاد آ گئیں۔

خیر میں نے کہا چلو رات گئے جلییاں نہ سہی لیہ شہر ہی دیکھ لیتے ہیں۔ برسوں یہیں ان راستوں پر چلتے پھرتے رہے۔ لیہ صدر بازار کے قریب سے گزرے تو یاد آیا یہیں لیہ کتاب گھر ہوتا تھا جہاں سے کرکٹ بیٹ خریدتے تھے۔ راشد نے اشارہ کیا وہ دیکھیں ابھی موجود ہے۔ زرا آگے لیفٹ پر ناز سینما کا چوک آیا تو یاد آیا زندگی میں پہلی فلم جو دیکھی تھی وہ آل ٹائم فیورٹ مصطفے قریشی کی یہیں دیکھی تھی جب نویں جماعت میں تھا اور میرے کزن بابر نے وہیں پکڑ لیاتھا اور اماں کو جاکر شکایت لگائی تھی۔

آگے بڑھے تو کچھ اور یاد آیا۔۔ اب جلییوں کا امکان کب کا ختم ہوچکا تھا۔ شاید ذہن سے بھی اتر چکا تھا۔

ریلوے پھاٹک قریب آیا تو یاد آیابرسوں یہیں نثار عادل نیوز ایجنسی سے سلیم بھائی کے کھاتے سے رسائل لیتے رہے۔ رہلوے کراسنگ سے پہلے بالکل دائیں سائیڈ پر اچانک اس سوئٹ شاپ پر نظر پڑی تو وہاں دو نوجوان نظر آئے جو برتن صاف کررہے تھے۔

راشد کو کہا زرا چیک کرو۔ لگتا ہے جلیباں بن رہی ہیں۔

راشد نے سائیڈ پر گاڑی روکی۔ نوجوان سے وہیں گاڑی سے بیٹھے بیٹھے پوچھا تو جواب آیا جلیاں تو ختم ہوگئی ہیں۔ اچانک اسے کچھ یاد آیا۔ بولا رکیں۔

اس نے ایک لفافہ اٹھایا جو شاید اس نے اپنے لیے اٹھا رکھا تھا کہ گھر لے جائوں گا اور لا کر ہمیں تھما دیا۔ راشد نے پوچھا۔۔ بہت شکریہ۔ پیسے؟

وہ خوبصورت دل کا نوجوان بولا کوئی پیسے نہیں اور مسکرا کر واپس چلا گیا۔

اس نوجوان کی محبت سرشار کر گئی کہ اس نے پیسے تک نہیں لیے اور کیا مزیدار جلیباں تھیں۔

لاء آف اٹریکشن بڑی خوبصورت چیز ہے۔ یہ رات گئے آپ کو ساڑھے بارہ بجے مفت جلییاں تک کا بندوبست کردیتی ہے۔ کبھی کبھار اچھا کارما Karma آپ کے لیے رات گئے پورے بند بازار میں ایک دکان سے لذیذ جلیباں تک مفت میں کھلا دیتا ہے۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.

Check Also

Sisyphus Aur Hum

By Syed Muhammad Owais