Friday, 05 December 2025
  1. Home/
  2. Umar Khan Jozvi/
  3. Modi Ji, Hum Tayyar Hain

Modi Ji, Hum Tayyar Hain

جنگ سے ان کو ڈرایا جاتا ہے جو موت سے ڈرتے ہوں جن کامقصودومطلوب ہی شہادت ہوبھلاان کوبھی جنگ سے کوئی ڈریاخوف ہو سکتا ہے؟ بھارتی پردھان منتری مودی جی بھی جانتے ہوں گے کہ انسان کی دنیامیں دوڑدھوپ ہی تومطلوب اورمقصودکے لئے ہے۔ جس کو گھربیٹھے مل جائے تواس سے اچھی بات اور کیا ہوگی؟ مودی جی اگریہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ مسلمان جنگ اورموت کی ڈر سے کہیں خاموش ہے تویہ مودی جی کی کم علمی کے ساتھ ایک بڑی غلط فہمی بھی ہے۔

مسلمان اللہ اوراس کے رسولﷺ کے احکامات اوردینی تعلیمات کی وجہ سے خاموش بیٹھے ہیں کیونکہ دین اسلام مکمل طورپرامن واشتی کادین ہے اور یہ اپنے ماننے والوں کوہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے۔ مودی جی دین اسلام کی انہی تعلیمات کی وجہ سے مسلمان ہمیشہ جنگ، جدل، دہشتگردی، قتل وغارت سے دوررہتے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

دین اسلام مسلمانوں کوجنگ، بدامنی اورقتل وغارت سے دوررہنے کی تعلیم دیتاہے لیکن مودی جی ایک بات کان صاف کرکے سن لیں اوردل کے تمام دروازے کھول کر یادرکھ لیں کہ اگرآپ مسلمانوں پرجنگ مسلط کرنے کی کوشش کریں گے یاان کی طرف پتھرپھینکنے کی غلطی کریں گے توپھریہی پرامن، خاموش اورشریف مسلمان نہ صرف خودآرام اورخاموشی سے بیٹھیں گے بلکہ آپ کوبھی اس زمین پر چین وسکون سے ٹکنے نہیں دیں گے۔

یہ مسلمان اب جس دین کی تعلیمات پرخاموش بیٹھے ہیں پھریہ اسی دین کے احکامات پرسروں پرکفن باندھ کرموت کوگلے لگانے اورشہادت کے جام پینے کے لئے میدان عمل میں نکلیں گے۔ اورجس دن یہ مسلمان سروں پرکفن باندھ کرگھروں سے نکل گئے۔ مودی جی پھرآپ کیا؟ آپ کاباپ بھی انہیں روک نہیں سکے گا۔ آپ کے بڑوں نے قیام پاکستان کی تحریک کے وقت بھی ان مسلمانوں کوروکنے کی کوشش کی تھی یادہے آپ کو۔ پھرکیاہواتھا؟ آپ کے آبائو اجداد اگر پوری طاقت کے باوجودانہیں پاکستان بنانے سے نہیں روک سکے توپھرآپ کس باغ اورکھیت کی مولی ہیں کہ انہیں پاکستان کی حفاظت سے روک سکیں گے۔

ہمارے بڑوں نے جان کے نذرانے پیش اورآگ وخون کے دریاعبورکرکے پاکستان بنایااورہم جان کے نذرانے دے کراس ملک کی حفاظت کریں گے۔ مودی جی لگتاہے آپ نے کہیں تاریخ کوصحیح طریقے سے نہیں پڑھایااب آپ کو کوئی غلط طریقے سے تاریخ پڑھا رہا ہے، آپ کواگرتاریخ کاکچھ بھی علم ہوتا، تحریک قیام پاکستان اوراس کے بعد 65 اور اکہتر کے بارے میں اگرآپ کوکسی نے صحیح طریقے سے بتایا اور سمجھایا ہوتا تو آپ کبھی جنگ جنگ کرکے بندرکی طرح اس طرح نہ اچھلتے۔ آپ کی یہ بچگانہ حرکتیں بتارہی ہیں کہ آپ کوپاکستان اوراہل پاکستان کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

مودی جی آپ کواگرجنگ کااتناشوق ہے توپھرآئیں میدان میں اوراپنایہ شوق پوراکرلیں۔ پاکستان کی بہادرافواج نے دنوں نہیں اگرگھنٹوں میں آپ کو دن میں تارے نہ دکھائے توپھرکہنا۔ جناب آپ پاکستانی فوج کواپنی فوج کی طرح نہ سمجھیں، ہماری فوج اورآپ کی فوج میں زمین وآسمان کافرق ہے۔ ہمارے جوان سروں پر کفن باندھ کرگھروں سے شہادت کاجام نوش کرنے کے لئے نکلتے ہیں چائے پینے کے لئے نہیں۔ نریندرمودی ہمارے جوانوں کوابھی نندن کی طرح نہ سمجھیں، ہمارے جوان دشمن کے جس بل میں گھستے ہیں یہ وہاں پھرچائے نہیں دشمن کاخون پی کے واپس آتے ہیں۔

ایم ایم عالم اورراشدمنہاس جیسے جوان توبھارتی سورمائوں کو یاد ہوں گے۔ پاکستانی افواج کا آج ہر جوان ایم ایم عالم اور راشد منہاس شہیدہے۔ جب تک اس مٹی پرپاک فوج ہے یہاں کے باسیوں کوکسی پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ پاک فوج نے ہمیشہ جان پرکھیل کراس ملک وقوم کی حفاظت کی ہے اورہمارایقین ہے کہ پاک فوج آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کراس ملک وقوم کی حفاظت کرے گی۔ مودی سے پہلے بھی بھارت کے بہت سے مودیوں نے پاکستان پرحملے اورلاہورفتح کرنے کے خواب دیکھے، خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں۔

مودی جی ایک نہیں ہزار بار اپنے آبائواجداد والے خواب دیکھیں لیکن خواب دیکھنے کے ساتھ ان کاانجام اورتعبیربھی ضرور سامنے رکھیں۔ پاکستان کے بارے میں بھارت کے یہ ناپاک عزائم یہ کوئی نئے نہیں، بھارت شروع دن سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پہلگام توبہت دورمقبوضہ کشمیرمیں ہے مودی جیسے انتہا پسند اور دہشتگرد لوگ تو فقط پاکستان کے سرالزام تھونپنے کے لئے اپنے ملک کے اندربھی دہشتگردی کے واقعات رونماکرنے سے دریغ نہیں کررہے۔ ممبئی حملوں اور ایکسپریس سانحے سمیت نہ جانے اب تک ایسے کتنے ڈرامے رچائے گئے۔

پہلگام کایہ واقعہ بھی انہی ڈراموں کی ایک قسط ہے۔ مودی جیسے لوگ اگریہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ڈراموں کے ذریعے پاکستان کوکوئی نقصان پہنچا سکیں گے تویہ ان کی بھول ہے۔ پاکستان نے پہلے بھی ان کے ایسے ڈرامے ناکام بنائے اورپاکستان اب بھی ان شاء اللہ ان کی ایسی ہرسازش کوناکام بنائے گا۔ اس ملک کی حفاظت کے لئے صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ اس دھرتی کابچہ بچہ ہمہ وقت تیارکھڑاہے۔

مودی ایک باراس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی غلطی کرکے تودیکھیں، پاک فوج اورپاکستان کے عوام مودی اینڈکمپنی کاشافی وکافی علاج کرکے ان کاجنگ والاارمان کیساپوراکرتے ہیں۔ آپ ہماری تاریخ سے اگرسچ میں ناواقف اورہم سے جنگ کرنے کاآپ کوبہت شوق ہے توپھراللہ بسم اللہ آئیں اورہمیں اپنی خدمت کاموقع دیں، پاک فوج اورپاکستانی عوام ان شاء اللہ آپ کاوہ علاج کریں گے کہ آپ کی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

Check Also

Pakistan Par Mumkina Dehshat Gardi Ke Saye

By Qasim Imran